امبانی، برلا اور دیگر کو روزگار پیدا کرنے صدر ٹرمپ کا مشورہ کروڑہا روپئے سرمایہ کاری کی توقع

,

   

٭ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آج یہاں ہندوستانی صنعتی گھرانوں کے افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے امریکہ میں کئی بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کی ہے۔ یہ سرمایہ کاری نہیں تھی بلکہ روزگار کی شکل میں ہم نے اقدامات کئے ہیں۔ میں آپ سے بھی یہی چاہتا ہوں کہ آپ تمام لوگ یعنی مکیش امبانی، کمار منگلم برلا اور آنند مہندرا زیادہ سے زیادہ روزگار پیدا کرنے کیلئے اقدامات کریں۔ اس تقریب میں موجود دیگر صنعتکاروں سے بھی انہوں نے یہی بات کہی۔