امریکہ میں اب مرنے والوں کی تعداد ٹیکہ لگائے ہوئے لوگوں کی اکثریت۔رپورٹ

,

   

مذکورہ رپورٹ میں یہ بھی کیاگیاہے کہ ”ستمبر2021میں کروناوائرس سے مرنے والوں میں محض23فیصد ٹیکہ لگائے ہوئے تھے۔اور اس سال جنوری اور فبروری اس میں 42فیصد تک کااضافہ ہوا ہے“۔


نیویارک۔ ایک چونکا دینیوالے انکشاف میں واشنگٹن پوسٹ کے ایک تجزیہ کار ے پایا ہے کہ اب کویڈ وباء میں مرنے والوں کی تعداد ٹیکہ لگائے ہوئے لوگوں کی زیادہ ہے اور امریکہ میں 58فیصد اموات ”ان کی ہیں جنھوں نے ٹیکہ لگایایا پھر بوسٹر لیاہے“۔

وفاقی اور ریاستی ڈیٹا کے نئے تجزیہ کے مطابق 2020کی ابتداء میں وباء کی شروعات سے اب تک پہلی مرتبہ کویڈ سے مرنے والے امریکیوں میں کم ازکم جزوی ٹیکہ لگانے والوں کی اکثریت ہے۔

مذکورہ رپورٹ میں یہ بھی کیاگیاہے کہ ”ستمبر2021میں کروناوائرس سے مرنے والوں میں محض23فیصد ٹیکہ لگائے ہوئے تھے۔

اور اس سال جنوری اور فبروری اس میں 42فیصد تک کااضافہ ہوا ہے“۔کویڈویکسین کی کم سے کم افادیت اورکم ازکم ایک ویکسین کی خوراک لینے والے افرادمیں ”بوڑھے او رکمزور مدافعتی نظام کے لوگوں میں وائیرس کے تیزی سے پھیلنے والے متعدد تناؤ“ کی وجہہ سے ویکسین یافتہ لوگوں کی اموات میں اضافہ ہورہا ہے“۔

واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے تجزیہ کرنے والے قیصر فیملی فاونڈیشن کے نائب صدر سائنتھیا کوکس نے کہاکہ ”ہم مزیدیہ نہیں کہہ سکتے کہ یہ غیر ویکسین کی وباء ہے“۔

سبکدوش ہونے والے وائٹ ہاوز کے چیف میڈیکل اڈوائزر انتھونی فوکی نے منظور شدہ کویڈ ٹیکوں کی اموات او ربیماری سے بچاؤ میں اثر دار اورمحفوظ ہونے پر زوردیاہے اور لوگوں کو جلد از جلد ٹیکہ او ربوسٹرلگانے کے لئے حوصلہ افزائی کی ہے۔

عالمی تنظیم صحت کا کہنا ہے کہ حالیہ کویڈ19عالمی اموات میں قریب90فیصد کی کمی ائی ہے جو نوماہ کے دوران کا معاملہ ہے‘ مگر وباء کے خلاف اب بھی چوکسی پر زوردیا کیونکہ نئے اقسام مسلسل رونما ہورہے ہیں۔

مجموعی طور پر ڈبلیوایچ او نے وباء سے متعلق629ملین معاملات اور 6.5ملین اموات کو جوڑا ہے۔