امریکی ریاست مسی سیپی میںطوفانی ہواؤںکا قہر ،26 افرادہلاک

,

   

واشنگٹن : امریکی ریاست مسی سیپی میں طوفانی ہواوں نے قہر برپا کردیاجس میں 26 افراد کی موت ہوگئی۔ نے مسی سیپی کے ڈیلٹا شہر رولنگ فورک کے ایک حصے کو طوفان نے تباہ کردیا، گھروں کو ملبے کے ڈھیروں میں تبدیل کر دیا، کاریں ملبے کے اطراف میں پلٹ گئیں اور شہر کے پانی کا ٹاور گر پڑا۔مسی سیپی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے ہفتے کی دوپہر ایک ٹویٹ میں اعلان کیا کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 26 ہو گئی ہے اور درجنوں افراد زخمی ہیں۔ چار لاپتہ افراد کو تلاش کیا جا رہا ہے۔مسی سپی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق طوفان کے باعث ہلاکتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔ کل سے طوفان نے زرعی اراضی اور انفرااسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔بتا یا گیا ہے کہ مسی سپی، الاباما اور ٹینیسی کی ریاستوں میں ایک لاکھ سے زائد شہری بجلی سے محروم ہیں۔