امریکی صدارتی انتخاب، جوبائیڈن کو سبقت

,

   

صدر ٹرمپ کے دوبارہ منتخب ہونے کے امکانات موہوم ، مغربی فلاڈلفیا میں اچانک احتجاج

واشنگٹن: امریکہ کے صدارتی انتخاب 2020ء میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن ری پبلکن کے موجودہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر سبقت لے جارہے ہیں۔ مشی گن اور ویسکونسن ریاستوں میں جوبائیڈن کو پیشرفت ہورہی ہے۔ ٹرمپ کی مہم معیشت پر مبنی ہے۔ امریکی انتخابات میں جوبائیڈن اور صدر ٹرمپ کے درمیان کبھی کانٹے کی ٹکر کبھی ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش ہورہی ہے۔ بائیڈن کیلئے 7 پوائنٹ حاصل ہورہے ہیں جبکہ اکٹوبر میں انہیں 10 پوائنٹ حاصل ہوئے تھے۔ واشنگٹن پوسٹ، اے بی سی نیوز نے بتایا کہ جوبائیڈن کو 51 فیصد اور ٹرمپ 44 فیصد ووٹ مل رہے ہیں۔ اس طرح ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات موہوم بتائے جارہے ہیں۔ امریکی انتخاب کیلئے 5 دن باقی ہیں ۔ جارجیا ریاست میں 50 فیصد رجسٹرڈ رائے دہندوں نے جوبائیڈن کی حمایت کی ہے جبکہ 45 فیصد نے ٹرمپ کی تائید کی۔ اسی دوران مغربی فلاڈلفیا میں مغربی فلاڈیلفیا میں پولیس بربریت کے خلاف منگل کی رات سیکڑوں مظاہرین نے سڑکوں پر مارچ کیا۔ فلاڈیلفیا پولیس کے ذریعہ ایک سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے بعد یہ احتجاج کی دوسری رات تھی۔ہلاک سیاہ فام شخص کی شناخت 27 سالہ والٹر ویلیس کے نام سے ہوئی ہے، اسے صبح چار بجے سے پہلے گولی مار دی گئی تھی۔ پیر کے روز ایک راہگیر کے ذریعہ بنایا گیا ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا، جس کے بعد سے مظاہرے شروع ہو گئے۔ ویلیس کے اہل خانہ کی نمائندگی کرنے والے ایک وکیل نے متاثرہ شخص کی فائرنگ کو بلاجواز قرار دیا ہے۔اس دوران پولیس نے پیر کی شب اور منگل کی صبح بدامنی کے دوران کم از کم 91 افراد کو گرفتار کیا۔ پولیس نے پہلے کہا تھا کہ بدامنی میں 30 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ مظاہرین کی پتھربازی سے پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں اور ایسے میں کئی جگہوں پر ہلکے طاقت کا استعمال کرنا پڑا ہے۔