امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ شدید تنقید کی زد میں

   

واشنگٹن: صدارتی الیکشن میں تاخیر سے متعلق اپنے حالیہ بیان کے بعد امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ ری پبلکن پارٹی کے کئی ارکان نے الیکشن میں تاخیر کو خارج از امکان قرار دیا۔ کئی ارکان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسے کسی بھی فیصلے کے لیے صدر کو کانگریس سے رجوع کرنا پڑے گا، جہاں اسے منظور نہیں کیا جائے گا۔ امریکہ میں اس سال 3 نومبر کو صدارتی انتخابات ہونے ہیں۔ ٹرمپ نے جمعرات کو کہا تھا کہ شاید الیکشن وقت پر نہ ہو سکیں۔