امریکی صدر کی جی7اجلاس میںشرکت کیلئے لندن آمد

,

   

لندن : امریکی صدر جوبائیڈن عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے بیرونی دورہ پر آج برطانیہ پہنچے جہاں وہ جی7 اجلاس میں شرکت کریں گے ۔بائیڈن برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کے ساتھ نئے اٹلانٹک چارٹر پر دستخط کریں گے ۔ اس دوران امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دور میں روس کے تعلقات کو بہتر بنانے کے علاوہ دیگر عالمی قائدین سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ روس کے صدر ولادیمیر پوٹین کے ساتھ جینوا میں /16 جون کو ان کی ملاقات ہوگی ۔ 8 روزہ ان کا یوروپ کا دورہ خیرسگالی ہوگا ۔ اس دوران وہ تقریباً 100 ممالک کو 500 ملین فائزر کورونا وائرس ویکسین کا آئندہ دو برسوں کے دوران عطیہ دینے کا بھی اعلان کریں گے ۔