انتالیابم معاملہ۔ این ائی اے نے سچن وازے پر یواے پی اے درج کیا

,

   

ممبئی۔ انتالیابم معاملہ کے سلسلے میں قومی تحقیقاتی ادارے (این ائی اے) نے ممبئی پولیس کے برطرف افیسر سچن وازے کے خلاف یو اے پی اے معاملہ درج کیاہے۔یواے پی اے کے تحت تین دنوں تک پولیس تحویل میں رکھا جاسکتا ہے۔

عام طور پر 90دنوں سے زائد تحقیقاتی ایجنسی نے چارج شیٹ داخل کرنے کے لئے 90دن کی توسیع حاصل کی ہے۔ دیگر دفعات کے تقابل کے ساتھ ضمانت حاصل کرنا اور زیادہ مشکل ہوجاتا ہے۔

مذکورہ این ائی اے نے اپنی خصوصی عدالت کو بتایاکہ مانسوکھ ہیران قتل معاملہ معاملہ بھی منسلک ہے لہذا وہ اس کیس کی بھی جانچ کریں گے۔

اس کیع لاوہ تھانے کی سیشن عدالت نے اے ٹی ایس سے کہا ہے کہ مانسوکھ ہیران قتل معاملے کی جانچ روک دیں اور تمام دستاویزات آج کی تاریخ میں این ائی اے کے حوالے کردیں


فرضی ادھار کارڈ
این ائی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ گرفتار اسٹنٹ پولیس انسپکٹر سچن وازے جس کا نام مکیش ہیران کی موت کے معاملہ میں سامنے آیاہے کہ مبینہ طور پرممبئی میں ایک پانچ ستارہ ہوٹل میں روم کی بکنگ کیلئے ایک فرضی ادھار کارڈ کا استعمال کیاہے۔

این ائی اے ذرائع کے بموجب وازے نے ممبئی کی ایک پانچ ستارہ ہوٹل میں 16سے 20فبروری کے درمیان میں ایک روم بک کرایاتھا۔ ہوٹل کے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیاہے کہ اپنے ساتھ وہ پانچ بیاگس لے کر ائے تھے۔

فبروری25کے روز ممبئی میں مکیش امبانی کے گھر کے قریب میں پارک ایک کارسے دستیاب دھماکو اشیاء کی تحقیقات کے ضمن میں اسٹنٹ پولیس انسپکٹر کرائم انٹلیجنس یونٹ(سی ائی یو) وازے کو گرفتار کیاگیاتھا


این ائی اے کی تحویل
وازے جس کانام مانسوکھ ہیران کی موت کے معاملے میں منظرعام پر آنے کے بعد ممبئی پولیس کے ہیڈ کوارٹر کے شہری سہولت سنٹر میں تبادلہ کردیاگیاتھا‘ دھماکو اشیاء سے لیز گاڑی رکھنے میں ملوث ہونے ان کے مبینہ رول میں 25مارچ تک این ائی کی تحویل میں بھیج دیاگیاتھا۔

ہیران جس کی دھماکو مادہ سے لیز گاڑی ریلائنس انڈسٹریز چیرمن مکیش امبانی کے گھر کے باہر سے دستیاب ہوئی تھی 5مارچ کے روز تھانے کے ایک کریک سے اس کی نعش دستیاب ہوئی تھی