انتخابات میں حصہ لینے آئی اے ایس ٹاپر شاہ فیصل کا فیصلہ ، عوام سے مالی اعانت کی اپیل

,

   

سری نگر: جموں وکشمیرکے پہلے یوپی ایس سی ٹاپرڈاکٹرشاہ فیصل نے آئی اے ایس عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد تمام قیاس آرائیوں پرروک لگاتے ہوئے انتخابات میں اکیلے حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے فیس بک پرپوسٹ کرت ہوئے کہا کہ شفافیت اوربدعنوانی سے پاک سیاست کے لئے مالی اعانت کی اپیل کی۔ شاہ فیصل نے نیوز18 اردوسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ نئی طرح کی سیاست کریں گے، اس لئے ہم نے کسی بھی پارٹی میں نہ جانےکا فیصلہ کیا ہے۔ ریاست میں نئی سیاست کی ضرورت ہے۔
سابق آئی اے ایس افسرنے سیاست کو عوامی تحریک بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں بدمعاشی اوربدعنوانی کے پیسے ہوتے ہیں۔ اس لئے میں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پانچ روپئے اوردس روپئے دیں، تاکہ سماج کو سنوارنے میں اوربدعنوانی سے پاک کرنے میں آپ کے تعاون بھی شامل ہوں۔ ہماری سیاست عوام کی سیاست ہوگی۔ عوام ہی پیسہ دیں گے اوروہی ان پرخرچ کیا جائے گا۔ انہوں نے سیاسی پارٹیوں کی فنڈنگ پرسوال اٹھاتے ہوئےکہا کہ ہمارے ساتھ نوجوان طبقہ اورغریب سےغریب لوگ منسلک ہورہے ہیں۔

شاہ فیصل نے ابھی سیاسی پارٹی کے قیام کے امکانات کے سوال کو ٹال دیا، لیکن انہوں نے اسے مسترد نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی یہ عوامی تحریک ہے، لیکن یہ تحریک آگے تک جائے گی۔ بدعنوانی کی وجہ سے ہمارے جوحالات ہیں، اس کی وجہ بدعنوانی ہے، ہم شفافیت کے ساتھ عوامی تحریک چلائیں گے۔ لوگوں کونہیں معلوم کہ سیاستدانوں کے پاس پیسہ کہاں سے آتا ہے۔ اس لئے شفافیت بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں جس کا بھی تعاون ملےگا، اس کوعوام کے درمیان رکھیں گے اورلوگوں کومعلوم ہوگا کہ کس نے مجھے کتنا تعاون دیا ہے۔
شاہ فیصل نے کہا کہ جب سیاست میں اچھے لوگ نہیں ہوتے ہیں، تب غلط لوگ آجاتے ہیں، اس لئے سیاست میں اچھے لوگوں کوآنا چاہئے۔ انہوں نے الیکشن لڑنے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ اگرمیں الیکشن نہیں لڑتا ہوں تواس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، لیکن انتخابی میدان میں آنے سے ضرورفرق پڑے گا۔ اگراللہ نے چاہا تومیں ضروراپنا تعاون دوں گا۔