انتخابات کا التوا نہیں چاہتا مگر نتائج میں بے ایمانی کی توقع : ٹرمپ

,

   

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ صدارتی انتخابات کو ملتوی کرنے سے متعلق اپنی تجویز سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ امریکہ میں صدارتی انتخابات رواں سال تین نومبر کو مقرر ہیں۔اپنی تازہ ٹویٹ میں ٹرمپ نے اشارہ دیا کہ وہ چاہتے ہیں کہ انتخابات اپنے وقت پر ہوں تاہم انہیں اپنی ان توقعات کے سچ ہو جانے کا اندیشہ ہے کہ یہ ملکی تاریخ کے سب سے زیادہ دھاندلی والے انتخابات ہوں گے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ “میں صدارتی انتخابات کا التوا نہیں چاہتا مگر مجھے توقع ہیکہ ان میں بے ایمانی ہو گی … ایسا نہ ہو کہ ہم تین ماہ انتظار کریں اور پھر اچانک معلوم ہو کہ بیلٹ پیپر غائب ہو گئے اور انتخابات کی کوئی حیثیت نہ رہی۔ مجھے ایسا ہونے کی توقع ہے … کیا میں صدارتی انتخابات کا ملتوی ہونا چاہتا ہوں ؟ نہیں ایسا نہیں ہے .. مگر میں دھاندلی والے انتخابات نہیں دیکھنا چاہتا .. اگر ایسا ہوا تو یہ تاریخ میں سب سے زیادہ بے ایمانی والے انتخابات ہوں گے”۔امریکی صدر نے غیر حاضر افراد کی ووٹنگ ممکن بنانے کو سراہا مگر انہوں نے ای میل کے ذریعے ووٹنگ کی مذمت کی۔ ٹرمپ کے نزدیک یہ ہیرا پھیری کیلئے کھلا راستہ ہو گا۔