انتخابات کے بعد ٹرمپ جی 7اور روس کی میزبانی کے خواہاں

,

   

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پیر کو کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ وہ نومبر کے صدارتی انتخابات کے بعد سات طاقتور ترین صنعتی ممالک کے گروپ جی 7کی میزبانی کریں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی اب بھی یہ خواہش ہے کہ روس کو بھی جی 7 اجلاس میں مدعو کیا جائے۔ یاد رہے کہ کریمیا کے روس سے الحاق کے بعد ماسکو حکومت کو جی 7سے باہر نکال دیا گیا تھا۔ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے G-7 مجوزہ اجلاس ٹیلی کانفرنس کی صورت میں بھی منعقد کیا جا سکتا ہے۔ جون میں یورپی یونین کے ممبران نے مشترکہ طور پر اس بات پر اصرار کیا تھا کہ روس کو جی 7میں واپس شامل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے تاہم ٹرمپ، جو اس سال جی 7 اجلاس کے میزبان اور اجلاس کے مہمانوں کی فہرست کے انچارج بھی ہیں، نے کہا کہ وہ روس، آسٹریلیا، جنوبی کوریا اور ہندوستان کو مدعو کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔