انتخابات کے عین قبل مودی کے قوم سے کئے گئے خطاب پر اپوزیشن کی شکایت پر الیکشن کمیشن نے لیا نوٹس

,

   

وزیر اعظم مودی کے مشن شکتی خطاب پر اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے کئے گئے اعتراضات پر الیکشن کمیشن نے سخت نوٹس لینے کا حکم جاری کیا ہے ،اپوزیشن کا الزام ہے کہ مودی نے اس خطاب میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے ۔ اپوزیشن کے شکایت کے فورا بعد الیکشن کمیشن اف انڈیاء نے ایک بیان جاری کیا ہے اس میں کہا ہے کہ وزیر اعظم کے بیان پر ہم نے سخت نوٹس لی ہے اور اس پر جلد از جلد کاروائی کی جائے گی اس کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔
اس سے قبل آج مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) کے لیڈر سیتا رام یچوری نے الیکشن کمیشن میں شکایت کی تھی کہ مسٹر مودی کی طرف قوم کو خطاب کرنے سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔مسٹر یچوری نے کمیشن کو ایک خط لکھ کر کہا کہ 146146مجھے پورا یقین ہے کہ پورا ملک ان خاص وجوہات کو جاننا چاہے گا کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے دوران ہندوستانی سائنسدانوں کی کامیابیوں کو سیاسی رنگ دینے کی اجازت کیوں دی۔
مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بھی وزیر اعظم کے خطاب پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوئی ہے اور اس سلسلے میں وہ الیکشن کمیشن جائیں گی۔وزیر اعظم مودی نے بدھ کو قوم کے نام خطاب میں بتایا کہ ہندوسان نے دشمن کے سیٹلائٹ کو خلا میں ہی مار گرانے کی صلاحیت حاصل کرکے دنیا کی چوتھی خلائی سپر پاور کے طور پر اپنا نام درج کرا لیا ہے۔
مسٹر مودی نے بتایا کہ خلا میں 300 کلومیٹر دور 146لو ارتھ آربٹ145 (زمین کے نچلے مدار) میں ایک لائیو سیٹلائٹ دیسی اینٹی سیٹلائٹ میزائل یعنی فائر میزائل (اے سیٹ) سے کامیابی کے ساتھ مار گرایا گیا۔ یہ مصنوعی سیٹلائٹ پہلے سے طے شدہ ہدف تھا۔امریکہ، روس اور چین کے بعد یہ کارنامہ کرنے والا ہندوستان دنیا کا چوتھا ملک بن گیا ہے۔
(سیاست نیوز)