انتقال

   

حیدرآباد ۔ 7 ۔ فبروری ( راست ) جناب حامد حسین سابق ڈپٹی مینجر فوڈکارپوریشن آف انڈیا کا آج صبح قلب پر حملہ کے باعث شکاگو امریکہ میں انتقال ہوگیا ۔ 87 سالہ حامد حسین 1990 ء میں ریٹائٹر منٹ کے بعد اپنے ارکان خاندان کے ساتھ امریکہ منتقل ہوگئے تھے ۔ وہ محبوب حسین جگر اور مجتبیٰ حسین کے چچا زاد بھائی تھے ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دو فرزند اور دو دختران شامل ہیں جو امریکہ میں مقیم ہیں ۔ تدفین کل بعد نماز جمعہ شکاگو میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے شکاگو میں ان کے فرزند ڈاکٹر مجاہد حسین کے فون نمبر : 001-847-722-7120 پر ربط کریں ۔