انتقال

   

حیدرآباد 12 مارچ (راست) جناب شیخ میراں گتہ دار کندی، سنگاریڈی ولد جناب محمد جہانگیر صاحب مرحوم مقیم نانل نگر بیربن مہدی پٹنم کا مختصر علالت کے بعد آج صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد قباء قادر باغ میں ادا کی گئی اور تدفین لنگرحوض عیدگاہ قبرستان متصل درگاہ حضرت بغدادیؒ لنگرحوض میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ و دو فرزندان شامل ہیں۔ تفصیلات کیلئے 9849522079 ، 9121570119 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔

l l جناب محمد امین ولد جناب محمد علی مرحوم ساکن گلشن کالونی ٹولی چوکی کا آج صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز فجر جامع مسجد منوہر آباد توپران منڈل ضلع میدک میں 13 مارچ کو ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان آبائی منوہر آباد میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ، تین بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 15 مارچ بعد نماز عصر مسجد ابوبکر گلشن کالونی ٹولی چوکی حیدرآباد میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے 9640883282 پر ربط
کریں۔

l l جناب محمد احمد خان ولد محمد علی خاں مرحوم کا آج صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد حکیم وزیر علی فتح دروازہ میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین مصری گنج کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 5 بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 14 مارچ بعد نماز عصر مسجد چوک میں مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے 9705905917 پر ربط کریں۔

فاتحہ سیوم و رسم جانشینی
حیدرآباد 12 مارچ (راست) صدر قاضی سرکار قلعہ محمد نگر و بارہ محل مولانا قاضی محمد نجم الدین حسین کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر مسجد شرفی قلعہ گولکنڈہ میں حضرت مولانا سید شاہ محمد صدیق حسینی عارف سجادہ نشین بارگاہ حضور سیدنا خواجہ محبوب اللہ کی امامت میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کرنے والوں میں قابل ذکر مولانا سید شاہ غلام محمد یحیٰی ناصر قادری، مولانا حامد محمد خان، مولانا حافظ سید مرتضیٰ تاج الدین حیدر، مولانا سید شاہ غلام صمدانی علی قادری، مولانا سید شاہ غلام قادر قطب حسینی القادری، مولانا قاضی میر قادر علی، مولانا قاضی سید نورالاصفیاء روحی پاشاہ، مولانا قاضی سید لطیف علی قادری کے علاوہ ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد لحد کیا گیا ہے۔ فاتحہ سیوم 14 مارچ بروز جمعرات بعد عصر مسجد اشرفی چھوٹا بازار قلعہ گولکنڈہ میں مقرر ہے۔ اس موقع پر مولانا قاضی محمد یوسف الدین حسین کی بحیثیت صدر قاضی سرکار قلعہ محمد نگر و بارہ محل رسمِ جانشینی عمل میں آئے گی۔