انتقال

   

حیدرآباد ۔ 30 نومبر (راست) جناب سید مجیب علی ولد جناب سید محبوب علی مرحوم ساکن ندیم کالونی ٹولی چوکی کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد ندیمہ ٹولی چوکی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان جمالی کٹہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ 3 لڑکے شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم اتوار کو بعد عصر مسجد ندیمہ میں مقرر ہے۔ مزید معومات کیلئے فون نمبر 9951066824 پر ربط کریں۔
٭ محترمہ خورشید نجمہ سلطانہ زوجہ جناب نور الدین سلیم شکیل ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول چادر گھاٹ کا انتقال بروز ہفتہ شام 8 بجے ہوا۔ نماز جنازہ بروز اتوار یکم ڈسمبر کو بعد نماز فجر مسجد چیونٹی شاہ ؒ کٹل گوڑہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین مسجد نور روبرو الاوہ بی بی میں عمل میں آئے گی۔ فاتحہ سیوم بروز منگل بعد نماز عصر مسجد نور، روبرو الاوہ بی بی دبیر پورہ میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں تین فرزند شامل ہیں۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبرات 8688222123 یا 9618094634 پر ربط کریں۔