انتقال

   

حیدرآباد ۔ 10 ۔ جولائی : ( راست ) : محترمہ قمر سلطانہ بنت سید باقر علی خاں زوار مرحوم اہلیہ آغا سید اصغر مہدی ساکن چنتل میٹ راجندر نگر کا 9 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مولانا مولوی میر عسکر علی موسوی نے دائرہ حضرت میر مومن میں پڑھائی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومن قبلہؒ سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ مرحومہ ، رشتہ میں سید محمد رضا خاں رجو آغا کی ہمشیرہ تھیں ۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ 4 دختران شامل ہیں ۔ مجلس زیارت 11 جولائی بروز جمعرات 4 بجے شام عاشور خانہ حسینیہ الزہرا حسینی کوٹھی مقرر ہے ۔ مولانا مرتضی علی نجفی بیان کریں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885779572 ۔ 8179419258 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب مرزا ظہیر احمد عرف سکندر ولد جناب مرزا بشیر احمد مرحوم کا بعمر 65 سال سابقہ ملازم سعودی ایرلائنز پرچیزنگ ڈپارٹمنٹ جدہ کا بروز چہارشنبہ انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد خواجہ گلشن مہدی پٹنم میں ادا کی گئی اور تدفین چادر گھاٹ کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکی شامل ہے ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد خواجہ گلشن مہدی پٹنم میں مقرر ہے ۔ نماز عصر 5-30 بجے ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9177219335 ۔ 9247706871 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ علم و ادب اور قوم مہدویہ کی مشہور و معروف شخصیت حضرت سید علی خوندمیری بیخود کا 10 جولائی کو 6 بجے شام انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 11 جولائی کو 7-30 بجے صبح مسجد مہدویہ دائرہ ہستیڑہ گڈی باولی چنچل گوڑہ میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین حظیرہ حضرت بندگی میاں شاہ قاسم مجتہد گروہ مشیر آباد میں 9 بجے دن ہوگی ۔ حال ہی میں مرحوم کا نعتیہ کلام ضیائے عقیدت شائع ہوا تھا ۔ طنز و مزاح کے بھی مشہور شاعر تھے ۔ کئی ایک اداروں ، انجمنوں سے بھی وابستہ رہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9000223638 یا 9177390511 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب سید سلام اللہ فرزند حضرت سید محمود مرحوم اہل کالا ڈیرہ ملازم چنچل گوڑہ گورنمنٹ پرنٹنگ پریس اکبر باغ کا بعمر 55 سال 10 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ مولانا حضرت سید محمود نجف میاں کی امامت میں مسجد کالا ڈیرہ میں نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ تدفین حظیرہ بندگی میاں حضرت شاہ قاسم مجتہد گروہؒ مشیر آباد میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو دختران اور ایک فرزند شامل ہیں۔ تفصیلات کے لیے 9177847345 ۔ 7036491733 پر ربط کریں۔۔

٭جناب فقیرابوالعالم سید موسیٰ عطن بھائی اکیلوی ابن جناب سیدمحمودفاروق میاں صاحب اکیلوی (زمیندار پسمالہ۔ حیات نگر ) کا 10جولائی کی رات بعمر72 سال انتقال ہوگیا۔ نمازجنازہ جمعرات 11جولائی کو بعدنماز ظہرمسجد ایک مینار اکیلوی چنچل گوڑہ میں ادا کی جائے گی۔ تدفین بعدمغرب دائرہ حضرت بندگی میاں سیدنا نورمحمد خاتم کارعلیہ الرحمہ واقع منچپہ شریف (نظام آباد) میں عمل میں آئے گی۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 5فرزندان بشمول سید محمود فاروق میاں اکیلوی اور3دختران شامل ہیں۔ فون 9966161358 یا 9989307208 پر ربط کیاجاسکتاہے۔

٭٭ محترمہ انور بیگم زوجہ جناب محمد اسمعیل مرحوم کا بعمر 72 سال مختصر سی علالت کے بعد آج صبح کی اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا ۔ وہ ڈاکٹر مختار احمد فردین کی بھاوج ہوتی تھیں ۔ نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر قطب شاہی مسجد ، بازار گارڈ میں ادا کی گئی اور اسی مسجد سے متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں برادران مسرس محمد ابوطاہر ، محمد ابو ظفر ، محمد ابو مظہر ، محمد ابواطہر ، محمد ابو مظفر شامل ہیں ۔مزید تفصیلات کے لیے 9966372621 ۔ 9849251750 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب واجد علی ابن کرم علی کا مختصر سی علالت کے بعد آج انتقال ہوگیا ۔ 11 جولائی کو نماز جنازہ الاوہ سرطوق مبارک اور تدفین دائرہ حضرت میر محمد مومنؒ میں ہوگی ۔ مجلس زیارت چھوٹی مسجد اثنا عشری ماتا کھڑکی ہفتہ 13 جولائی 4 بجے شام منعقد ہوگی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7799599001 ۔ 7032814725 پر ربط کریں ۔۔