انتقال

   

حیدرآباد۔/4جنوری، ( راست ) جناب سید یعقوب غوری ( نعیم )صدر نیوز پیپر ہاکرس یونین ولد جناب سید عباس غوری مرحوم کا بعمر 55 سال آج رات انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 5 جنوری بروز اتوار بعد نماز ظہر مسجد کلثوم امان نگر ( اے ) میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان چونے کی بھٹی یاقوت پورہ میں عمل میں آئے گی۔فاتحہ سیوم بروز منگل بعد نماز عصر مسجد کلثوم میں مقرر ہے۔مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 7989410099 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔

٭ جناب محمد ریاض انجینئر ولد جناب محمد غیاث مرحوم کا آج خانگی دواخانہ میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 5 جنوری بروز اتوار کو بعد نماز ظہر جامع مسجد حسن آباد سنتوش نگر میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان دائرہ سلطان چنچل گوڑہ میں عمل میں آئے گی۔ فاتحہ سیوم بروز پیر بعد عصر جامع مسجد حسن آباد سنتوش نگر میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین لڑکے اور تین لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات7396178111 یا 8801700805 پر ربط کریں۔

حیدرآباد ۔ 4 جنوری (راست) جناب محمد عبدالمتین قادری رضوی ولد جناب محمد عبدالقدیر قادری رضوی مرحوم مالک کیو جے کرانہ اینڈ جنرل اسٹور، قادر باغ کا بعمر 63 سال 3 جنوری کو قبل نماز جمعہ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد ابراہیمی قادر باغ میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت سید احمد بادپاؒ فرسٹ لانسرز میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم اتوار کو بعد نماز عصر جامع مسجد درگاہ حضرت سید احمد بادپاؒ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 7842413590 یا 9247835614 پر ربط کریں۔