انتقال

   

حیدرآباد۔/20مارچ، ( راست ) حضرت علامہ مفتی محمد عظیم الدین نے نہایت افسوس کے ساتھ اطلاع دی ہے کہ ان کے چچازاد ونسبتی برادر اور حضرت مولانا مفتی محمد رحیم الدین علیہ الرحمہ کے فرزند کلاں ممتاز نثر نگار محمد رضی الدین معظم موظف ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی اسکول عیدی بازار کا بعمر83 سال ساکن رحیم منزل شاہ گنج کا 20 مارچ بروز جمعہ صبح 10 بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء جامع مسجد چوک میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت شجاع الدین صاحب قبلہ ؒ واقع عیدی بازار میں عمل میں آئی۔ مرحوم کی ایک درجن سے زائد تصنیفات جن میں عیدین و تہوار، حیدرآباد کی مساجدو عیدگاہیں، منتخب تحریریں، مضامین معظم، نماز مکمل، سماجی علم برائے دسویں جماعت حکومت آندھرا پردیش شائع ہوکر مقبول ہوچکی ہیں۔فاتحہ سیوم 21 مارچ بروز ہفتہ 4 بجے دن مسجد چوک میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں چار فرزندان محمد اعظم الدین فائق، محمد ذکی الدین لیاقت، محمد تقی الدین اشرق، حافظ محمد معز الدین مکرم کے علاوہ دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9848615340 ، 9849341686 پر ربط کریں۔