انتقال

   

نظام آباد :25؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یہ خبر انتہائی افسوس کیساتھ پڑھی جائے گی کہ محترمہ امتیاز عائشہ زوجہ جناب غلام احمد موظف اسسٹنٹ جنرل منیجر کو آپریٹو بنک ساکن احمد پورہ نظام آباد کا آج بتاریخ 25/مارچ 2020 دوپہر انتقال ہوگیا۔آج بعد نماز عصر مسجد کچیاں میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور قدیم قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔مرحومہ ڈاکٹر محمد بلیغ احمد جوائنٹ ڈائریکٹر محکمہ اینمل ہسبنڈری ضلع نظام آباد، محمد خلیل احمد کرسپانڈنٹ عرفات اسکول بھینسہ کی والدہ اور جناب عبدالحمید ماینارئٹی آفیسر ٹی ایس ماینارئٹی کارپوریشن حیدرآباد کی خوشدامن تھیں۔پسماندگان میں چار فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات: 9441832271, 8121919490.پر ربط کیا جاسکتا ہے۔