انتقال

   

حیدرآباد۔/6 اکٹوبر، ( راست ) جناب احمد حسین ساکن ہل کالونی مہدی پٹنم کا بعمر 69 سال مختصر علالت کے بعد بروز ہفتہ 5 اکٹوبر کی صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد عشاء مسجد درگاہ حضرت احمد بادپا فرسٹ لانسر میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکی اور ایک لڑکا شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8639805045 یا 7036524831 پر ربط کریں۔
٭ الحاج محمد عبدالعظیم ولد جناب محمد عبدالحفیظ مرحوم کا مختصر سی علالت کے بعد اتوار کی صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد حاجی کمال متصل سالار جنگ پل دارالشفاء میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین بود علی شاہ قبلہ ؒ چادر گھاٹ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز منگل بعد نماز عصر مسجد حاجی کمال دارالشفاء میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں چارفرزندان ، دو دختران شامل ہیں۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبرات 9346898179 یا 8801745878 پر ربط کریں۔
٭ جناب میر عابد علی ولد جناب میر ریاست علی مرحوم موظف ملازم محکمہ ریلوے ساکن ودیا نگرچرچ عثمانیہ یونیورسٹی کا 6 اکٹوبر 2019 کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد عثمانیہ شنکر مٹھ عثمانیہ یونیورسٹی روڈ میں بعد عصر ادا کی گئی اور تدفین مولا علی قبرستان میں عمل میں آئی۔ زیارت 8 اکٹوبر کو مسجد ہذا میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9618495647 یا 9949210160 پر ربط کریں۔
٭ محترمہ رحمت النساء زوجہ جناب غلام دستگیر مرحوم کا 6 اکٹوبر بروز اتوار انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 7 اکٹوبر کو بعد ظہر (1:15 بجے ) مکہ مسجد میں ادا کی جائے گی اور تدفین دائرہ میر مومن میں عمل میں آئے گی۔ فاتحہ سیوم 8 اکٹوبر بروز منگل بعد نماز عصر مسجد دستگیر پنچ محلہ میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں چھ فرزندان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9885814627 یا 9440486828 پر ربط کریں۔
٭٭ محترمہ شوکت بیگم عرف نور جہاں ( ساکن پیراماونٹ کالونی ، ٹولی چوکی ) زوجہ جناب سکندر فاروقی مرحوم ( جی ایم کرانہ اسٹور ٹولی چوکی ) بنت جناب محمد ممتاز علی مرحوم بانی اے ٹو زیڈ گروپ اینڈ انڈیا کراکری ہاوز کا 6 اکٹوبر کو بعد مغرب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز پیر 7 اکٹوبر کو بعد نماز ظہر مسجد آمنہ پیراماونٹ کالونی ٹولی چوکی میں ادا کی جائے گی اور تدفین مغل فقیر کا تکیہ شمشیر گنج میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں ایک فرزند اور آٹھ دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8686572683 ۔ 9392441833 پر ربط کریں ۔۔