انتقال

   

حیدرآباد ۔ 9 ۔ جنوری : ( راست ) : مولانا الحاج شیخ عبدالکریم شاہ آمری قادری کی اہلیہ کا 8 جنوری کو خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 9 جنوری کو بعد نماز ظہر مسجد کلاں نیا قلعہ گولکنڈہ اور تدفین جمالی کنٹہ قبرستان میں ادا کی گئی ۔ مرحومہ ، حافظ قاری شیخ معین الدین آمری قادری کی والدہ محترمہ تھیں ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 11 جنوری کو بعد نماز عصر مسجد کہاروا میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7097382786 ۔ 9160216243 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ ممتاز بیگم زوجہ جناب عبدالواحد مرحوم ساکن تعلیم عملہ پورم کاروان کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز منگل بعد نماز ظہر مسجد آثار شریف میں ادا کی گئی اور تدفین حاجی علی پیرا میاں میں عمل میں آئی ۔ مرحومہ ، جناب عبدالعظیم جاوید کی والدہ تھیں ۔۔

٭٭ ڈاکٹر محمد بشیر احمد صدیقی ولد جناب محمد عبداللہ صدیقی مرحوم کا 8 جنوری بروز منگل سوریہ نگر کالونی ٹولی چوکی میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد عصر مسجد نور میں ادا کی گئی اور تدفین گلشن کالونی قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9000213293 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب میر فضل علی ( فاروق ) ولد جناب میر عثمان علی مرحوم کا 9 جنوری صبح 4-30 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد جودی کنگ کوٹھی میں 10 جنوری کو بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی ۔ تدفین قبرستان لنگم پلی میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9052563112 ۔ 9394522306 پر ربط کریں ۔۔

سابق ایم ایل سی محترمہ زبیدہ بیگم کا
امریکہ میں انتقال
حیدرآباد ۔ 9 ۔ جنوری : ( راست ) : محترمہ زبیدہ بیگم سابق رکن قانون ساز کونسل متحدہ آندھرا پردیش کا 4 جنوری کو امریکہ میں انتقال ہوگیا ہے ۔ مرحومہ ، جناب مرزا محمود علی بیگ جائنٹ ڈائرکٹر پبلک ایجوکیشن کی اہلیہ اور پروفیسر عبدالرحمن عثمانیہ یونیورسٹی کی دختر تھیں ۔ میت حیدرآباد منتقل کی جارہی ہے ۔ نماز جنازہ 12 جنوری بعد نماز ظہر مسجد بی صاحبہ پنجہ گٹہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین مسجد صحیفہ علی آباد حیدرآباد میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرس 73374-65739 ، 95029-25910 پر ربط کریں ۔۔