انٹرنیشنل فحاشی ریاکٹ کے ماسٹر مائنڈ راج کندرا‘ اور بہنوائی ہیں۔ پولیس

,

   

پولیس جانچ میں چونکا دینے والا انکشاف ہوا ہے کہ کس طرح اداکاری کی خواہش رکھ کر ہندوستان بھر سے ممبئی آنے والوں کو مختصر فلموں‘ ویب سیریز اور دیگر فلموں میں کام کی پیشکش کے ساتھ جھانسہ دیاجاتا تھا۔


ممبئی۔ممبئی پولیس نے منگل کے روز چونکا دینے والا انکشاف یہ کیاکہ گرفتار شدہ کاروباری راج کندرا اور اس کا بہنوائی پردیپ بخشی انٹرنیشنل فحش فلمی کے ریاکٹ کے مبینہ اصل سرغنہ ہیں جو اپنی ہندوستان اور برطانیہ نژاد پروڈکشن کمپنیوں کے مواد کے ذریعہ مرتکب ہوئے ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ شلپا شٹی کے شوہر کندرا ویان انڈسٹریز لمیٹیڈ کے مالک ہیں جو مذکورہ جوڑے نے مشترکہ فروغ دیا ہے‘ وہیں بخشی ایک برطانوی شہر جس نے کندرا کی بہن سے شادی کی ہے‘ کینرین لمیٹیڈ لندن کے چیرمن ہیں۔ممبئی کے جوائنٹ پولیس کمشنر(کرائم) ملند بھارمبی نے کہاکہ یہ دوکمپنیوں کا ایک موبائیل ایپ ہے جس کو ”ہاٹ شاٹس ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ“ کہاجاتا ہے جس کو کیرین نے تیار کیاہے۔

مذکورہ ہاٹ شاٹس کو ”دنیاکا پہلا 18+ایپ“ قراردیاگیا ہے جس میں عالمی ماڈلس او رادکاراؤں کی خصوصی تصویریں‘ مختصر فلمیں اور گرم ویڈیو جس کو نرم سے گرم پورن تک بتایاگیاہے“ دیکھائے جاتے ہیں۔بھارمبے نے ہجوم سے بھری میڈیا کے نمائندوں کو بتایاکہ ”ایپل او رگوگل پلے اسٹور پر اس قسم کے مواد کے لئے دونوں پر مفت ڈاؤن لوڈ کیاجاسکتا ہے۔

مذکورہ پولیس نے تحقیقات کے دوران قابل اعتراض شواہد جیسے ہاٹ شاٹس فلمیں‘ ویڈیو کلپس‘ واٹس ایپ چیاٹس وغیرہ حاصل کئے ہیں“۔

انہوں نے کہاکہ کندرا کے اس سارے کام میں تحقیقات فبروری 2021میں اس وقت مولوانی پولیس اسٹیشن کے ساتھ شروع ہوئی جس کی وجہہ فحا ش مواد کے متعلق درج ایک شکایت پر مشتمل ہے جس کی مدھ جزیرہ کے مضافات اور اس کے اطراف واکناف نارتھ ویسٹ ممبئی کے ملاڈ کے ساحلی علاقوں میں شوٹنگ ہوئی تھی۔

پولیس جانچ میں چونکا دینے والا انکشاف ہوا ہے کہ کس طرح اداکاری کی خواہش رکھ کر ہندوستان بھر سے ممبئی آنے والوں کو مختصر فلموں‘ ویب سیریز اور دیگر فلموں میں کام کی پیشکش کے ساتھ جھانسہ دیاجاتا تھا۔

بھارمبے نے کہاکہ ”وہ انہیں اڈیشن کے لئے بلاتے اور بے ہود مناظر تیار کرنے کے لئے اس کے انتخاب کرتے جس کے لئے نیم برہنہ پھر مکمل برہنہ کیاجاتا تھا۔

ان میں سے بعض نے اس کی مخالفت کی اور پولیس سے رجوع ہوئے“۔ اس مواد کی تیاری کے بعد یہ دونوں کمپنیاں ویان اور کینڈرین اس کو موبائیل ایپس پر دستیاب کرتے‘ مرکزی دھاری کے او ٹی ٹی پلیٹ فارمس پر دستیابی کی پیشکش کرتے‘ سوشیل میڈیا پر اس کی تشہیر کرتے‘ یہ تمام جو کسی بھی قسم کی پرونوگرافی کی ہندوستان میں ممانعت کی وجہہ سے غیر قانونی ہے۔

اس تحقیقات کے بعد مولوانی پولیس او ربعد میں کرائم برانچ سی ائی ڈی اور پراپرٹی سل نے اب تک کم ازکم 12افراد کو گرفتار کیاہے‘ جس میں کندرا ان کے ٹیک ساتھی ریان جے تھارپی بھی شامل ہیں جنہیں ایک ممبئی مجسٹریٹ نے 23جولائی تک پولیس تحویل میں دیدیا ہے۔

اس سے قبل گرفتار کئے گئے نو لوگوں میں ٹی وی اداکارہ گیہنا واشیشٹ32‘ یسمیٰن آر خان40‘ مونو جوشی28‘ پرتبھا ناولوادے33‘ ایم عاطف احمد24‘ دیپانکر پی خان ناویس38‘ بھانوسوریہ ٹھاکر26‘ تنویر ہاشمی40‘ اوراومیش کامتھ 39شامل ہیں۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک بڑے پروڈیوسر نے ائی اے این ایس کو بتایاکہ”یہا ں پر کچھ سیاہ افواہیں بھی ہیں کہ بڑے اداکار‘ ماڈلس‘ ایکٹرس‘ ایکٹرسیس بھی اس میں ملوث ہیں۔

ہندوستان اور بیرونی ممالک میں خفیہ مقامات پر ”سیکس ریو پارٹیاں“ منعقد کرائی جاتی ہیں اور ان کی فلم بندی ہوتی ہے بعد میں اس کو ”ہاٹ مواد‘ کے طور پر تیار کیاجاتا ہے اور مختلف میڈیا پلیٹ فارمس پر دنیا بھر میں اس کو لاکھوں میں فروخت کیاجاتا ہے“