انٹر امتحانات کے دوران امتحانی سنٹر کے قریب سیل فونس کا سرقہ

   

حیدرآباد۔/16 مارچ، ( سیاست نیوز) انٹر میڈیٹ سال دوم کے پہلے پرچہ کے دن سعید آباد علاقہ میں واقع ایک کالج کے قریب طلبہ کے موبائیل فونس کا سرقہ کرلیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ بھوجی ریڈی انجینئرنگ کالج واقع ونئے نگر کالونی سعید آباد میں امتحانی مرکز تھا اور اس میں انٹر میڈیٹ سال دوم کا امتحان لکھنے کیلئے کئی طلبہ وہاں پہنچے تھے۔ امتحان ہال میں موبائیل لے جانا منع ہے جس کے نتیجہ میں طلبہ نے اپنی گاڑیوں میں موبائیل فونس محفوظ رکھا تھا۔ نامعلوم سارقین نے 4 طلبہ کے موبائیل فونس کا سرقہ کرلیا اور امتحان کے بعد طلبہ اپنی گاڑیوں کے پاس پہنچنے پر سرقہ کا پتہ چلا۔ اس سلسلہ میں پولیس سعید آباد سے ایک شکایت درج کروائی گئی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا اور کالج کے پاس موجود سی سی ٹی وی کیمروں کا تجزیہ کیاجارہا ہے۔ب