انڈونیشیا میں بیوی کے قتل کے الزام میں سعودی شہری گرفتار

   

جکارتہ : انڈونیشیا میں پولیس نے 29 سالہ سعودی شہری کو 21 سالہ انڈونیشیی بیوی کو زدوکوب اور جلا کر ہلاک کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔میاں بیوی کے درمیان سیانگور شہر میں واقع مکان میں جھگڑا ہوا تھا۔میڈیا کے مطابق ’مقتولہ کا جسم 99 فیصد جھلسا ہوا پایا گیا ہے‘۔ میڈیا کے مطابق ’سعودی شہری نے قتل کی منصوبہ بندی کئی روز سے کر رکھی تھی۔ آتش گیر مادہ آن لائن خریدا تاہم سعودی شہری نے اس الزام کی تردید کی ہے‘۔سعودی شہری کا کہنا ہے کہ’ آتش گیر مادہ گھر کے فرش کی صفائی کیلئے منگوایا تھا اور اسی میں استعمال کیا‘۔انڈونیشی پولیس نے بتایا کہ ’ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ ’غیرت کے نام پر قتل‘ کی واردات لگتی ہے۔ سعودی نے واردات کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اسے ایئرپورٹ پر ٹکٹ خریدتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا‘۔پولیس نے مزید بتایا کہ ’سعودی شہری کو قتل کے شبہ میں واردات کے سات گھنٹے بعد حراست میں لیا گیا۔ اسباب کا پتہ لگانے کیلئے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے‘۔