انڈونیشیا میں طاقتور زلزلہ ، کسی نقصان کی اطلاع نہیں

   

جکارتہ : انڈونیشیا میں اتوار کو ایک طاقتور زلزلہ محسوس کیا گیا جس کی شدت ریختر اسکیل پر 6.0 ریکارڈ کی گئی ہے۔ امریکی جیالوجیکل سروے نے اس کی اطلاع دی اور بتایا کہ زلزلہ سے تاحال کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ زلزلہ کی اطلاع 5:17 بجے دی گئی جس کا مبدا انڈونیشیا کے 259 کیلو میٹر شمال میں ٹوبیلو میں بتایا گیا ہے۔