اودئے پور قتل۔ مسلم راشٹرایہ منچ نے قاتلوں کے لئے سزائے مو ت کی مانگ کی

,

   

منچ اس گھناؤنے جرم سے گہرے صدمے میں ہے اور سختی کے ساتھ اس کی مذمت کررہا ہے
نئی دہلی۔ مذکورہ مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) نے راجستھان کے اودئے پور میں پیش ائے درزی کے بے رحمانے قتل میں ملوث ملزمین کے لئے سزائے موت کی مانگ کی اور انہیں ”دہشت گرد اور شیطان“ قراردیاہے۔

ایک بیان میں آر ایس ایس سے وابستہ اس ادارے نے کہاکہ ”وحشیانہ“ واقعہ کے حملوں نے اسلام کو ”بدنام“ کیا اور ہندوستان اور دنیا بھر ”پرامن“ مسلمانوں کو شرمندہ کیاہے۔ایم آ رایم نے کہاکہ ”منچ اس گھناؤنے جرم سے گہرے صدمے میں ہے اور سختی کے ساتھ اس کی مذمت کررہا ہے“۔

دو لوگ تیز دھار ہتھیار کے ساتھ ادوئے پور کے دھان منڈی علاقہ کے ایک کنہیا لال نامی شخض کو منگل کے روز مبینہ قتل کیا اور ان لائن ویڈیوز پوسٹ کئے اور اس کو ”اسلام کی توہین“ ایک بدلہ قراردیا‘ جس کی وجہہ سے راجستھان کے مذکورہ شہر میں تشدد کے واقعات پیش ائے جہاں پر کرفیو نافذ کردیاگیاہے۔

ایک ویڈیو کلب میں دوحملہ آوروں میں سے ایک نے اعلان کیاہے اس نے مذکورہ شخص کاسرقلم کیاہے اور اسی چھرے سے وزیراعظم نریندر مودی کو بھی انجام تک پہنچانے کی دھمکی دی ہے۔ ایم آر ایم کے بیان میں مزیدکہاگیاہے ”منچ کی مانگ ہے کہ ان دہشت گردوں او رشیطانوں کو سخت سے سخت سزا دیں۔

انہوں نے جو وحشیانہ جرم کیاہے اس کے لئے انہیں پھانسی پر لٹکایاجائے۔ حکومت کو چاہئے کہ اس کیس کے ملزمین کے لئے ایک فاسٹ ٹریک عدالت کی تشکیل عمل میں لائے“۔

پولیس نے ریاض اختری جس نے مبینہ مذکورہ ٹیلر کا گلا کاٹ دیا’اور غوث محمد جس نے اس گھناؤنے جرم کی فلم کشی کی ہے اور اس کیس میں ملوث دیگر تین افراد کو گرفتارکرلیاہے۔