اوپن اسکول ایس ایس سی اور انٹر امتحانات کا شیڈول جاری

   

حیدرآباد ۔5 ۔اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ اوپن اسکول امتحانات برائے ایس ایس سی اور انٹر کا شیڈول جاری کردیا گیا ۔ امتحانات میں شرکت کے خواہشمند امیدوار 11 تا 22 اگست فیس داخل کرسکتے ہیں۔ فی پرچہ 25 روپئے چالان کے ساتھ امتحانی فیس 23 تا 29 اگست داخل کی جاسکتی ہے۔ فی پرچہ 50 روپئے چالان کے ساتھ 30 اگست تا یکم ستمبر فیس داخل کی جاسکتی ہے۔ امیدواروں کو فیس اوپن اسکول کی ویب سائیٹ پر جمع کرانا ہوگا۔ می سیوا اور آن لائین سنٹرس پر یہ خدمات دستیاب ہے۔ فیس کی ادائیگی چالان یا ڈی ڈی کے ذریعہ قبول نہیں کی جائے گی ۔ر