اویسی پر حملہ کرنے والے ملزمین کی ضمانت منسوخ کرنے کے لیے سپریم کورٹ نے اتر پردیش حکومت کو نوٹس جاری کیا

   

اے آئی ایم آئی ایم کے قومی صدر اسد الدین اویسی نے اپنے حملہ آوروں کی ضمانت کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے اویسی کی درخواست پر ملزمین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے۔ بتا دیں کہ اس معاملے کے ملزم سچن شرما اور شبھم گرجر کو الہ آباد ہائی کورٹ نے ضمانت دے دی تھی ساتھ ہی یوپی حکومت کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ تاکہ اس معاملے کو دوبارہ ہائی کورٹ میں غور کے لیے بھیجا جائے۔ اب اس معاملے کی اگلی سماعت 11 نومبر کو ہوگی اسی کیس میں سپریم کورٹ نے سچن شرما اور شبھم گرجر کو اسلحہ فراہم کرنے کے الزام میں ضمانت حاصل کرنے والے محمد علیم کی ضمانت پر مداخلت کرنے سے انکار کردیا۔