اَن لاک 2.0کے رہنمایانہ خطوط جاری

   

نئی دہلی۔ مرکزی حکومت نے محتاط رویہ اختیار کرتے ہوئے اَن لاک 2.0 میں بھی بڑے شعبوں میں مزید رعایتیں نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جو بند ہیں۔ اُن میں اسکولس ، کالجس ، سینما ہالس، جم ، سوئمنگ پول ، پارکس ، بارس ، آڈیٹوریم ، اسمبلی ہال وغیرہ شامل ہیں۔ میٹرو سرویسیس 31 جولائی تک بند رہیں گی ۔ وزارتِ داخلی اُمور کی جانب سے آج نئے رہنمایانہ خطوط جاری کئے گئے ۔ 30 جون کو اَن لاک 1ختم ہونے کے بعد یکم جولائی سے 31 جولائی تک اس پر عمل ہوگا۔ وندے بھارت مشن کے تحت ٹرینوں اور فلائیٹس میں مرحلہ واراضافہ کیا جائے گا ۔