آئندہ ایک ہفتے میں دھوپ کی شدت میں اضافہ کا اندیشہ

,

   

پانی کے زیادہ استعمال پر اطبا کا زور ۔ دھوپ کی تمازت سے محفوظ رہنے کا بھی مشورہ
حیدرآباد۔21مارچ(سیاست نیوز) شہر میں آئندہ 7یوم کے دوران دھوپ کی تمازت میں اضافہ ریکارڈ کیا جائیگا اور ایک ہفتہ میں شہر میں الٹرا وائیلیٹ شعائیں بھی موجود رہیں گی ان سے بچنے شہریوں کو دھوپ کی تمازت سے محفوظ رہنے کے ساتھ زیادہ پانی کے استعمال سے جسم سے پانی کو ختم ہونے سے بچانے اقدامات کرنے چاہئے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسم گرما کے دوان ایک ہفتہ ایسا ہوتا ہے جس میں گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ ہوتا ہے اور اس دوران جسم سے پانی کا اخراج تیزی سے ہونے لگتا ہے ۔بتایاجاتا ہے کہ 22تا28مارچ شہریوں کو زیادہ پانی کے استعمال کے ذریعہ خود کو چاق و چوبند رکھنے کے اقدامات کرنے چاہئے تاکہ جسم کے پانی کے اخراج کو روکا جاسکے۔ دونوں شہروں میں گرمی کو دیکھتے ہوئے ماہر اطباء کا کہناہے کہ دھوپ اور گرمی سے بچاؤ کی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے اور ان تدابیر کو اختیار کرنے میں بھی احتیاط کرنا چاہئے کیونکہ گرمی میں زیادہ ٹھنڈے مشروبات کا استعمال مزاج میں سردی پیداکرسکتا ہے اسی لئے محتاط انداز میں معتدل پانی اور دیگر مشروبات کا استعمال کرنے میں کوئی قباحت نہیں ہے۔ ماہرین طب کا کہناہے کہ آئندہ ایک ہفتہ کے دوران شہریوں کو زیادہ پانی کے استعمال کے ذریعہ خود کو صحت مند رکھنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے علاوہ ملک کی شمالی ریاستوں میں بھی ان ایام میں شدید گرمی کا خدشہ ہے اسی لئے شہریوں کو جسم سے خارج ہونے والے پانی کی مقدار کو برابر رکھنے کیلئے یہ ضروری ہے کہ وہ پانی کے استعمال کی مقدار میں اضافہ کریں تاکہ انہیں کسی قسم کے مسائل نہ ہوں بلکہ وہ موسم کی سختیوں سے خود کو محفوظ رکھ سکیں۔سورج کی شعائیں جو کہ انسان کے جسم کیلئے ہی نہیں بلکہ اندرونی اعضاء کیلئے بھی بسا اوقات خطرناک ثابت ہوتی ہیں ان سے محفوظ رہنے ضروری ہے کہ دھوپ کی تمازت سے خود کو محفوظ رکھیں ۔