آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 میں وراٹ کوہلی نہیں دھونی کریں کپتانی:جڈیجہ

,

   

وراٹ کوہلی کی کپتانی میں ٹیم انڈیا غضب کی کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ حالانکہ ہندوستان کے سابق نائب کپتان اجے جڈیجہ نے ورلڈ کپ میں وراٹ کوہلی کی جگہ دھونی کو کپتان بنانے کی وکالت کی ہے۔

جیسے جیسے انگلینڈ میں ہونے والا ورلڈ کپ نزدیک آرہا ہے ، ٹیم انڈیا کی تیاری مزید اچھی ہوتی جارہی ہے۔ وراٹ کوہلی کی کپتانی میں ٹیم انڈیا غضب کی کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ حالانکہ ہندوستان کے سابق نائب کپتان اجے جڈیجہ نے ورلڈ کپ میں وراٹ کوہلی کی جگہ دھونی کو کپتان بنانے کی وکالت کی ہے۔

اجے جڈیجہ نے کرک بز کے ایک شو میں بات چیت کے دوران کہا کہ تجربہ کو دیکھتے ہوئے دھونی کو صرف ورلڈ کپ کیلئے ایک مرتبہ پھر سے کپتان بنا دینا چاہئے۔ جڈیجہ نے کہا کہ اگر کسی کو لگتا ہے کہ وراٹ دھونی سے بہتر کپتانی کرسکتے ہیں ، تو وہ مجھ سے ضرور بحث کرسکتے ہیں۔

دنیا میں کوئی بھی یہ نہیں کہہ سکتا کہ دھونی حکمت عملی بنانے کے معاملہ میں نمبر ون نہیں بلکہ 2 نمبر پر آتے ہیں۔

ورلڈ کپ کیلئے اجے جڈیجہ نے اپنی ممکنہ ٹیم کا بھی انتخاب کیا ، جس میں انہوں نے دھونی کو بطور کپتان رکھا ہے۔ یہی نہیں جڈیجہ نے اپنی ورلڈ کپ ٹیم میں دنیش کارتک کے ساتھ ساتھ رویندر جڈیجہ اور آر اشون کو بھی جگہ دی ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے کلدیپ یادو اور یجویندر چہل کو بھی ٹیم میں رکھا ہے۔اجے جڈیجہ کی ممکنہ ٹیم : روہت شرما ، شیکھر دھون ، کے ایل راہل ، ایم ایس دھونی ( کپتان / وکٹ کیپر) ، ریشبھ پنت ، دنیش کارتک ، امباتی رائیڈو ، ہاردک پانڈیا ، بھونیشور کمار ، کلدیپ یادو ، یجویندر چہل ، جسپریت بمراہ ، محمد سمیع ، رویندر جڈیجہ ، آر اشون۔ؔ