آبادی پر قابو پانے مسلمانوں کی نس بندی کا مطالبہ

   

مظفر نگر : ہندوتوا گروپ کرانتی سینا کا یکم جون کو اترپردیش کے مظفر نگر میں پہلا کنونشن ہوا جس میں مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کی گئیں۔ کاروان کی رپورٹ کے مطابق ملک میں مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی آبادی پر کنٹرول کرنے کے لئے اُن کی نس بندی کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ راجیش کیشپ ضلع جنرل سکریٹری نے کہا ہے کہ اگر ہندو زیادہ بچے پیدا نہیں کریں گے تو آنے والے برسوں میں وہ خطرے میں ہونگے۔