آر ایس ایس پر پابندی کیلئے لالو پرساد کا مطالبہ

   

پٹنہ : پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر امتناع کے تناظر میں آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو نے آج کہا کہ ہر آرگنائزیشن بشمول آر ایس ایس جو اس ملک میں فرقہ وارانہ منافرت پیدا کرنے کے ذمہ دار ہیں، ان پر بھی امتناع عائد کردینا چاہئے۔ ’’میرا ٹھوس ایقان ہیکہ آر ایس ایس پر بھی اس ملک میں امتناع عائد کیا جانا چاہئے۔ یہ پی ایف آئی سے کہیں بدتر ہے۔ سابقہ حکومت نے آر ایس ایس پر دو مرتبہ امتناع عائد کیا تھا۔ اس سے قبل سردار ولبھ بھائی پٹیل نے گاندھی جی کے قتل پر ملک میں آر ایس ایس پر پابندی عائد