اپوزیشن کے بائیکاٹ کے درمیان پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح میں شامل ہوں گی 25 پارٹیاں

   

نئی دہلی:ملک میں پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے اور اس کا افتتاح 28 مئی کو ہونے جا رہا ہے ۔ تاہم اس تقریب کے حوالے سے بحث تیز ہو گئی ہے۔ ملک کی اس تاریخی افتتاحی تقریب میں 19 اپوزیشن جماعتوں نے شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ دوسری طرف حکمراں این ڈی اے اتحاد میں شامل پارٹیوں کے ساتھ اب تک 25 دیگر سیاسی جماعتوں نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی بات کہی ہے۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کی دعوت پر وزیر اعظم نریندر مودی 28 مئی کو پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کریں گے ی جے پی، شیو سینا (ایکناتھ شندے)، نیشنل پیپلز پارٹی، نیشنلسٹ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی، سکم کرانتی کاری مورچہ، جن نائک پارٹی، اے آئی اے ڈی ایم کے، آئی ایم کے ایم کے۔ اے جے ایس یو، آر پی آئی، میزو نیشنل فرنٹ، تمل منیلا کانگریس، آئی ٹی ایف ٹی (تریپورہ)، بوڈو پیپلز پارٹی، پٹالی مکل کچی، مہاراشٹر وادی گومنتک پارٹی، اپنا دل اور آسام گن پریشد شامل ہیں۔