اڈیشہ میں بہتر فصل کے لئے 11سال کے لڑکے کی ’قربانی‘

,

   

مذکورہ ملزم چنتامنی ماجھی نے نوا پاڈا میں بہتر فصل کے لئے پوجا کے طور پر اپنے بھتیجے کی مبینہ قربانی دیدی۔

نوا پاڈا۔ ایک دل دہلادینے والے واقعہ میں انسانی قربانی کے مشتبہ واقعہ میں ایک چچا نے گیارہ سال کے بچے کا سرقلم کردیا۔ یہ واقعہ ہفتہ کے روز کومنا پولیس حدود کے تحت آنے والے جاڈا مونڈا گاؤں میں پیش آیاہے۔

مذکورہ ملزم چنتامنی ماجھی نے نوا پاڈا میں بہتر فصل کے لئے پوجا کے طور پر اپنے بھتیجے کی مبینہ قربانی دیدی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 11سالہ دھان سنگھ ماجھی اپنی زراعی زمین پر گیاتھا۔پھر چنتامنی نے اس کو لالچ دے کر اپنے کھیتی پر لے گیا اور گلا دباکر کاردیا۔

گاؤں والوں نے پولیس کو اس کی جانکاری دی۔ انچارج انسپکٹر کومنا پولیس اسٹیشن پی پانی گرہی نے کہاکہ ملزم کو تحول میں لے لیاگیاہے۔

چنتا منی نے یہ قبول کیاہے کہ اس نے ’چورو‘ (ایک مقامی روایت جس کے تحت دیوی دیوتاؤں کو زراعی موسم کے آغازسے قبل بہتر فصل کے لئے انسانی جان کی بلی کے طور پر پیش کیاجاتا ہے) کے لئے اپنی بھتیجے کی قربانی دی ہے۔

وہیں زیادہ تر گھریلو میویشیوں کی اس کام کے لئے قربانی دی جاتی ہے‘ کیاوجہہ تھی کہ چنتامنی نے اپنے بھتیجے کی قربانی دے جس کا ابھی تک پتہ نہیں چلا ہے۔

پانی گرہی نے مزیدکہاکہ ”ہم اب بھی اس بھی کی تحقیق کررہے ہیں کہ کیا اس قربانی کی پیچھے کوئی او روجہہ بھی ہے۔ اس کو گرفتار کرلیاگیا ہے اور کل عدالت میں پیش کردیاجائے گا“