اکریساٹ میں فاریسٹ عہدیدار چیتے کو پکڑنے میں کامیاب

,

   

حیدرآباد ۔ /26 جون (سیاست نیوز) انٹرنیشنل کراپس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (اکریساٹ) پٹن چیرو یونٹ کے احاطہ سے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے چیتے کو کامیاب طور پر قید کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق /18 جون کو اکریساٹ کے سکیورٹی گارڈس نے احاطہ میں چیتے کی نقل و حرکت کو دیکھا تھا جس کے بعد فوری محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو اس سلسلے میں آگاہ کیا گیا ۔ فاریسٹ ڈپارٹمنٹ کے حکام فوری حرکت میں آکر چیتے کو پکڑنے کیلئے اکریساٹ کے احاطہ میں پنجرے نصب کئے تھے اور رات دیر گئے چیتا اس پنجرے میں پھنس گیا ۔ محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے اس چیتے کو بے ہوش کرنے کے بعد اسے نہرو زوالوجیکل پارک منتقل کیا ۔ احاطہ میں چیتے کی نقل و حرکت دیکھنے کے بعد تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی اور اس کے تصاویر سی سی ٹی وی میں بھی قید ہوئے تھے ۔