اگنی پتھ : 100 جائیدادوں کیلئے 2.5 لاکھ خواتین کی درخواست

   

نئی دہلی : اگنی پتھ یوجنا کے تحت تقریباً 2.5 لاکھ خواتین نے 100 جائیدادوں کے لئے درخواستیں دی ہیں۔ اِن خواتین نے آرمی کور آف ملٹری پولیس میں بھرتیوں کے لئے رجسٹریشن کرائے ہیں۔ اِن کی بھرتی کیلئے 11 ریالیاں اکٹوبر سے شروع ہونگی۔ فوج کے پاس دستیاب اعداد و شمار کے مطابق 2.5 لاکھ خواتین فوج میں بھرتی کیلئے کوشاں ہیں لیکن صرف 100 جائیدادیں خالی ہیں۔