ایس سی او اجلاس سے ہندوستان کا واک آؤٹ

   

پاکستان کی جانب سے نقشہ میں کشمیر کو شامل کر کے پیش کرنے پر احتجاج
ماسکو: ہندوستان نے شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن (ایس سی او) اجلاس سے احتجاجاً واک آؤٹ کردیا ۔ پاکستان کے نمائندے نے ہندوستان کے علاقوں کو پاکستان کا حصہ بتاتے ہوئے چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے نقشہ کو پیش کیا تھا ۔ وزارت خارجی امور کے ترجمان انوراگ سریواستو نے کہا کہ پاکستان میں اس اجلاس کے اصولوں کی خلاف ورزی کی اور میزبان ملک کی اڈوائزری کا پاس و لحاظ نہیں رکھا۔ اس اجلاس کی صدارت روس کر رہا ہے۔ پاکستان کے این ایس اے نے دانستہ طور پر ایک مسخ شدہ نقشہ پیش کرتے ہوئے ہندوستان کی سرزمین کے ایک حصہ کو پاکستان میں شامل بتایا۔ این ایس اے اجیت گوئل نے پاکستان کی اس حرکت کا سخت نوٹ لیا اور ایس سی او این ایس اے کے ورچیول اجلاس کا واک آؤٹ کردیا۔ انہوں نے اجلاس کے میزبان روس سے مشاورت کے بعد کہا کہ وہ پاکستان کی اس حرکت سے ناراض ہیں۔ روس نے پاکستان کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن اس نے کوئی پرواہ نہیں کی۔ نقشہ کو پس منظر میں پیش کرتا رہا۔