ایس پی قائدین اعظم خان اور عبداللہ اعظم کی حلف برداری

   

لکھنو: سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور ایم ایل اے محمد اعظم خان اور ان کے بیٹی عبداللہ اعظم خان نے آج ودھان بھون میں اسپیکر ستیش مہانا کے دفتر میں رکن اسمبلی کا حلف لیا۔ عبداللہ اعظم رام پور کے سوار ٹانڈہ سے ایم ایل اے ہیں۔ اسمبلی کے اسپیکر ستیش مہانا نے انہیں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔