ایل اے سی پر کیبل بچھانے چین کی تردید

   

بیجنگ : چین کی وزارت خارجہ نے اِن اطلاعات کو مسترد کردیا کہ لداخ میں چین نے اپنے نیٹ ورک فائبر آپٹک کیبلس بچھانے شروع کردیئے ہیں۔ چین کا کہنا ہے کہ کیبل بچھانے کی رپورٹ غلط ہے۔ اِس سلسلہ میں ہندوستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے ذریعہ رابطہ رکھا گیا ہے۔