ایمسیٹ امتحانات کا آغاز

   

حیدرآباد ۔ 4 اگست (پریس نوٹ) تلنگانہ اسٹیٹ انجینئرنگ، اگریکلچر اینڈ میڈیکل کامن انٹرنس ٹسٹ (ٹی ایس ایمسیٹ) 2021 کا کورونا قواعد پر مکمل عمل آوری کے ساتھ آج آغاز ہوا۔ انجینئرنگ کورسیس کے لئے امتحانی اوقات صبح 9 تا 12 بجے اور 3 تا 5 بجے مقرر کئے گئے تھے جس کے لئے تلنگانہ میں 82 اور آندھرا میں 23 مراکز قائم کئے گئے۔ تھرمل اسٹریننگ اور ہاتھوں کو سنیٹائز کے بعد طلبہ کو مرکز داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔