ایم بی بی ایس میں بیدر کی طالبہ کو 10 گولڈ میڈل

   

شاہین پی یو کالج سے انڈر گریجویٹ تعلیم مکمل کرنے والی وچن پاٹل ’’طلائی طالبہ‘‘ بن چکی ہیں

بیدر۔ بیدر میڈیکل سائنسز انسٹی ٹیوٹ(بریمس ) کی طالبہ وچنا شری بسواکمارپاٹل نے بیچلر آف میڈیسن اینڈ بیچلر آف سرجری (ایم بی بی ایس) میں 10 گولڈ میڈل حاصل کیے۔شہر کے جھرا کنونشن ہال میں بیدر میڈیکل سائنسز انسٹی ٹیوٹ کی 10ویں سالانہ تقریب میں انہیں سب سے زیادہ گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ وچنا شری دراصل کلیان کرناٹک پرتشٹھان کے چیرمین بسواکمارپاٹل اور ڈاکٹرہیم لتا پاٹل کی دخترہیں۔طالبہ نے شاہین پی یوکالج آف سائنس سے اپنی انڈرگریجویٹ تعلیم مکمل کی۔اور2016کے عمومی انٹرنس ایگزامینیشن ٹسٹ (CET) میں ریاست کرناٹک میں تیسرے نمبر پر آئی تھیں۔ وہ اب ایم بی بی ایس گریجویٹ بن چکی ہیں۔ راجیو گاندھی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ڈگری کے امتحان میں 80.55 فیصدنشانات کے ساتھ تیسرے نمبر پر آچکی ہیں۔اور سب سے زیادہ طلائی میڈل حاصل کرنے والی ’’طلائی طالبہ‘‘ بن چکی ہیں۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے وچنا شری نے کہاکہ سب سے زیادہ گولڈ میڈل حاصل کرنا خوشی کی بات ہے۔ میں اپنے تمام تمغے اپنے پیارے دیوتا بسونا(لنگایت طبقہ کے 12؍ویں صدی کے بانی) کو منسوب کروں گی۔ پروفیسرس کی رہنمائی، والدین کی حوصلہ افزائی اورمیری سخت محنت نے میراگریجویشن کرنا ممکن بنایا ہے‘‘وچن شری نے اپنے یقین کا اظہار کیا کہ وہ جنرل میڈیسن میں خصوصی ڈگری حاصل کرنا اور غریبوں کو طبی امداد فراہم کرنا چاہتی ہیں‘‘کالج کے پروفیسرس نے وچن شری پاٹل کی کامیابی کی ستائش کی۔ڈاکٹر بی سی رائے کے ہاتھوں وچن شری کو اعزاز سے نوازا گیا۔ کلبرگی کے شرن بسوا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹرنرنجن نشٹھی ، بریمس ڈائرکٹر چندرکانت چلرگی ، پرنسپل ڈاکٹر راجیش پارا، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شیوکمار شیٹکارموجود تھے۔اس بات کی اطلاع باوثوق ذرائع نے دی ہے۔