ایم پی۔ معشوقہ کو زدکوب کرنے والا عاشق گرفتار‘ حکومت نے مکان کیا مہندم

,

   

وہیں کئی لوگوں نے اس اقدام کی حمایتکی‘ بعض نے حکومت کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے استفسار کیا کہ حکومت کیسے ملزم کے گھر والوں کو اس کی کاروائی کا ذمہ دار ٹہراسکتی ہے۔


شادی کی پیشکش کرنے والی گرل فرینڈ کی بے رحمی کے ساتھ پیٹائی کرنے والے شخص کا ویڈیو وائیرل ہونے کے ایک روز بعد چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان کے دفتر نے حملہ آور شخص کے گھر کومنہدم کرنے کے احکامات سے جواب دیاہے۔

پولیس نے 24سالہ ملزم پنکج ترپاٹھی کو گرفتار کرلیاہے۔ جو پیشہ سے ایک ڈرئیور ہے اور اس کا لائسنس بھی حکومت نے منسوخ کردیاہے۔

چیف منسٹر کے دفتر نے ٹوئٹ کیاکہ ”ضلع ریوا کے ماؤ گنج علاقہ میں ایک لڑکی کے ساتھ مارپیٹ کے پیش ائے واقعہ میں مذکورہ مجرم پنکج ترپاٹھی کو گرفتار کرلیاگیاہے اور اس کے گھر کو منہدم کرنے کے احکامات جاری کردئے گئے ہیں۔

ڈرائیور پنکج کا لائسنس بھی منسوخ کردیاگیاہے۔ مدھیہ پردیش کی سرزمین پر خواتین کے ساتھ ظلم کرنے والے کسی بھی فرد کونہیں چھوڑاجائے گا“۔ ایک بلڈوزکو پنکج کاکچا مکان مہندم کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

وہیں کئی لوگوں نے اس اقدام کی حمایتکی‘ بعض نے حکومت کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے استفسار کیا کہ حکومت کیسے ملزم کے گھر والوں کو اس کی کاروائی کا ذمہ دار ٹہراسکتی ہے۔

پنکج ترپاٹھی کی مارپیٹ کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں ایک 19سالہ گرل فرینڈ جس نے اس سے شادی کی درخواست کی تھی کے چہرے پر مسلسل تمانچے رسید کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس بے رحمانہ حملے نے لڑکی کونیم بے ہوش کردیاتھا۔ سب ڈویثرنل افیسر نوین دوبے کا کہنا ہے کہ ابتدائی جانچ کے مطابق ویڈیو میں دیکھائی دینے والا شخص ماؤگنج علاقے کے دھیرا گاؤں کا ساکن ہے۔

ابتداء میں لڑکی نے ترپاٹھی کے خلاف ایک شکایت کرنے سے انکار کردیا اس کے بجائے انفارمیشن ٹکنالوجی (ائی ٹی)ایکٹ کے تحت واقعہ کی فلم بندی کرنے والے فرد کے خلاف ایف ائی درج کرائی گئی تھی۔

تاہم ویڈیو وائیرل ہونے کے بعد پولیس نے خود سے واقعہ پر کاروائی کی اور ائی پی سی کی دفعہ323کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیاہے۔