ایم پی میں گوڈسے لائبریری ، کانگریس کے احتجاج پر بند

   

بھوپال : کانگریس ترجمان عباس حفیظ نے کہاہے کہ ہندو مہا سبھا کے ارکان کے خلاف سخت کارروائی کرنا چاہئے جنھوں نے ایسا اسٹڈی سنٹر کھولا ہے جو گاندھی جی کے قاتل ناتھورام گوڈسے سے موسوم ہے۔ مدھیہ پردیش کے گوالیار میں گوڈسے لائبریری کا آغاز ہوا مگر شدید ردعمل پر اسے اگلے روز ہی بند کردیا گیا۔