این سی بی کی دپیکا پدکون کے ساتھ پوچھ تاچھ کے وقت رنویر سنگھ کیاموجود رہیں گے؟

,

   

رنویر سنگھ نے بھی اس بات کا ذکر کیاہے کہ وہ قانون کی پاسداری رکھنے والے ایک شہری ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ دیپکا پدکون سے پوچھ تاچھ کے وقت وہ وہاں پرموجود نہیں رہ سکتے ہیں۔

ممبئی۔ بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے مبینہ طورپرنارکوٹک کنٹرول بیورو(این سی بی) سے ہفتہ کے روز بالی ووڈ منشیات کے معاملہ میں ان کی بیوی دپیکا پدکون سے پوچھ تاچھ کے دوران کیاوہ موجود رہ سکتے ہیں۔

اس جوڑی کی شادی 2018میں ہوئی ہے اور گوا میں جہاں سے شوٹنگ کے دوران جمعرات کی رات وہ واپس ہوئے ہیں

رنویر سنگھ کی این سی بی کو درخواست
ذرائع کے بموجب‘ رنویر سنگھ نے این سی بی کو درخواست لکھی ہے اور مبینہ طور پر کہا ہے کہ دپیکا پدکون کو بعض اوقات گھبراہٹ کا عارضی لاحق ہے اور اس پر خوف طاری ہوجاتا ہے لہذادپیکا کے ساتھ آنے کی انہیں اجازت دی جائے۔

رنویر سنگھ نے بھی اس بات کا ذکر کیاہے کہ وہ قانون کی پاسداری رکھنے والے ایک شہری ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ دیپکا پدکون سے پوچھ تاچھ کے وقت وہ وہاں پرموجود نہیں رہ سکتے ہیں۔

انہوں نے این سی بی دفتر میں داخل ہونے کی ایجنسی سے درخواست کی ہے۔تاہم رنویر سنگھ کی درخواست پر سنٹرل ڈرگس ایجنسی نے کوئی فیصلہ نہیں کیاہے

این سی بی کے روبرو دپیکا پدکون کی پیشی
دپیکا پدکون ستمبر26کے روز ’سارا علی خان‘ شردھا کپور کے ہمراہ این سی بی کے روبرو پیش ہوں گی۔ راکول پریت سنگھ اور دپیکا پدکون کے منیجر کرشما پرکاش کوجمعہ کے روز طلب کیاگیاہے۔

بالی ووڈ منشیات کیس
فی الحال این سی بی کو دو زایوں سے بالی ووڈ منشیات کیس کی جانچ کررہا ہے۔

ایک زوایہ ششانت سنگھ راجپوت‘ ریہا چکربرتی اور دوسرا مجنیندر سنگھ سرسا کی 2019میں کی گئی شکایت کے متعلق جو ایک پارٹی کا ویڈیوجس میں بالی ووڈ اسٹارس کی موجودگی تھی کے منظرعام پر آنے کے بعد کی گئی تھی۔

ان لائن منظر عام پر آنے والے اس ویڈیو پر سوال کیاجارہا ہے جس کو کرن جوہر نے شیئر کیاتھا اور پارٹی کے ان کے مکان پر ہوئی تھی۔

اداکارہ ریہا چکربرتی کو فون پر کی گئی بات چیت کے احیاء عمل میں لانے کے بعد مذکورہ نارکوٹک کنٹرول بیورو نے گرفتار کیا‘ جس نے آخری لمحات میں ششانت سنگھ راجپوت کے ساتھ خوشگوار وقت گذرا تھا۔

ریہا چکربرتی کو 9ستمبر کے روز سے جیل میں رکھا گیاہے ان پر الزام ہے کہ ششانت سنگھ راجپوت کے لئے انہوں نے منشیات کاانتظام کیاتھا۔

اس کے بھائی شوویک چکربرتی اور ششانت سنگھ راجپوت کے دو ملازمین بھی ان 15لوگوں میں شامل ہیں جنھیں ممبئی میں دھاوے کے دوران دستیاب59گرام منشیات کی بنیاد پر گرفتار کیاگیاہے۔