ایودھیا سے ہندو مسلم اتحاد کا پیغام : مندر میں افطار کا اہتمام

,

   

بابری مسجد اور رام مندر پر جاری سیاست نے ایودھیا کو پوری دنیا میں مشہور کردیا لیکن ایودھیا پر سیاست کے بیچ ایودھیا سے ہی ہندو مسلم اتحاد کا پیغام دیا جا رہا ہے ۔ ایودھیا کے سریو کُنڈ مندر وشسٹ کُنڈ میں صوفی سنت مہنت یوگل کشور داس کی جا نب سے روزے داروں کے لئے افطار کا انتظام کیا گیا ۔

مہنت یوگل کشورداس نے کہا کہ اس افطار کا مقصد ہندو ؤں اور مسلمانوں کو اتحاد کا سندیش دینا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایودھیا کسی ایک فرقے کی نگری نہیں ہے بلکہ یہ سرزمین سب کے لئے پوتر ہے ۔مہنت یوگل کشور داس نے مزید کہا کہ اگر چھ دسمبرانیس سو بانوے سے پہلے اس طریقے کی پہل کی گئی ہوتی تو چھ دسمبر کا واقعہ پیش نہیں آتا ۔وہیں افطار میں شامل مسلمانوں نے کہا کہ ہندو مسلم بھائی چارے کے لئے اس طرح کی پہل ضروری ہے ۔ مندر سے کیرتن کی آواز کونجے اور مسجد سے اذان کی صدا آئے ۔