ایودھیا کے بعد اکھل بھارتی اکھاڑا پریشد کی نظریں متھرا اور کاشی پر- جانیں کیا ہے پورا معاملہ

,

   

ایودھیا کا مسئلہ پر سماعت پوری ہو چکی ہے اور عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، اور اسکا۔ مسئلہ حل ہونے کی طرف گامزن ہے۔ اب فرقہ پرستوں کی نظریں متھرا اور کاشی پر بھی ہے، اس بات کا اندازہ اس طرح لگایا جا سکتا ہے کہ اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد نے اسکےلئے مھم تیز کر دی ہے۔

انکو اس حکومت پر بھروسہ ہے انہوں نے اعلان کیا ہے کہ اب ہم متھرا اور کاشی کی بھی تشہیر کرنا شروع کردیں گے۔

ان کا ماننا ہے کہ کاشی اور متھرا میں مندر کو گرا کر مسجد تعمیر کی گئی تھی۔ اور ہم ان جگہوں پر عظیم الشان مندر تعمیر کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب مرکز اور ریاست دونوں جگہوں پر ہندووں کا راج ہے تو اس سے اچھا موقع ہمارے لیے مل نہیں سکتا۔ ان باتوں کا اظہار اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کے صدر مہنت نریندر گری نے کیا۔

انہوں نے ایودھیا معاملہ پر امید جتاتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ کورٹ رام مندر کے حق میں فیصلہ دے گا۔ ان کا کہنا کہ مسلمانوں کو بھی اس ملک کی ترقی کےلیے عظیم مندر کی تعمیر میں ساتھ دینا چاہیے۔

کاشی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1669 میں اورنگ زیب نے مندر کو گرا کر مسجد بنائی تھی۔

(سیاست نیوز)