ایڈن گارڈن میں سی ایس کے نے کے کے آر کو 5 وکٹس سے شکست دی

   

کولکتہ ۔ 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چینائی سوپر کنگس ٹیم جس نے 7 میچس میں سے 6 میچس جیت کر اپنی سبقت کو جاری رکھی ہوئی ہے، اس کا مقابلہ کے کے آر کے ساتھ کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں جاری ہے۔ کے کے آر نے جیت کیلئے سی ایس کی کو 162 رنز کا ہدف دیا ہے۔ کے کے آر کے 161 رنز میں کریس لین کے شاندار 82 رنز شامل ہیں۔ انہوں نے 51 بالز میں سات باؤنڈریز اور 6 چھکے لگائے۔ اسپر عمران طاہر چینائی سوپر کنگس کیلئے نہایت ہی تباہ کن ثابت ہوئے جنہوں نے چار وکٹس حاصل کئے اور وہ آئی پی ایل 2019ء کے سب سے زیادہ وکٹس حاصل کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے کریس لین (82)، نتیش رانا (21) ، رابن اتھپا (0) اور آندرے رسل (10) کے 4 و کٹس حاصل کئے جبکہ فاسٹ بولر شردول ٹھاکر نے 2 وکٹس حاصل کئے۔ چینائی سوپر کنگس اپنے اعلیٰ کھیل کو برقرار رکھنے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے اور وہ اس سیزن کی سب سے بہترین ٹیم کا مقام حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہے اور وہ 14 پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے ہے۔