ایک دن میں ریکارڈ507کورونا اموات ، متاثرین 5.85 لاکھ

,

   

نئی دہلی:ملک میں دو دن سے کورونا وائرس کے یومیہ کے کیسز میں کمی آنے کے بعد اس وبا کا پھیلاؤ ایک بار پھر بڑھنا شروع ہوگیاہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں18,653 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 5.85 لاکھ سے متجاوز کر گئی ہے اور اسی عرصے میں مرنے والوں کی تعداد میں 507 کا اضافہ ہوا ہے ۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی چہارشنبہ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 5,85,493ہوگئی ہے جس میں کورونا کے 18,653 نئے کیسز بھی شامل ہیں۔ پیر اور منگل کو روزانہ وائرس کے کیسز میں کمی کی اطلاع ملی تھی ۔ جبکہ اتوار کے روز19,906کیسز، پیر کے روز 19,459 سے قدرے کم اور منگل کو 18،522 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 507افراد ہلاک ہوئے ہیں ، جس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 17,400ہوگئی ہے ۔ دوسری طرف اس بیماری سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور اسی عرصے میں 13,157 مریض ٹھیک ہوئے ہیں ،اب صحتمند ہونے والوں کی مجموعی 3 لاکھ 47 ہزار 979 ہوچکی ہے ۔ تاہم ، ملک میں کورونا وائرس کے 2,20,114 فعال کیسز اب بھی موجود ہیں۔ملک میں ریاست مہاراشٹر کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4878 کیسز رپورٹ ہوئے اور 245 افراد کی موت ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1,74,761 اور مرنے والوں کی تعداد 7,855 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں90911 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔گزشتہ کچھ دنوں سے ٹاملناڈو میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں لگاتار اضافے سے یہ کورونا وائرس کے کیسز کے معاملے میں ملک میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے جہاں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد3,943 میں مزید اضافہ سے سے بڑھ کر 90,167 ہوگئی ہے اور اسی عرصے میں 60افراد کی ہلاکت سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 1201 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں 50074 افراد کو علاج کے بعد اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے ۔

دارالحکومت دہلی میں بھی کورونا کی وبا نے تباہی مچا دی ہے اوریہاں متاثرہ افراد کی تعداد 87,360 اور مرنے والوں کی تعداد 2742 ہوگئی ہے ۔ دارالحکومت میں 58,348 مریض شفایاب ہوچکے ہیں جن کو مختلف اسپتالوں سے فارغ کیا گیا ہے ۔ملک کی مغربی ریاست گجرات کووڈ 19سے متاثر ہونے والوں کی تعداد کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے ، لیکن اموات کی تعداد کے لحاظ سے یہ ریاست مہاراشٹر اور دہلی کے بعد تیسرے نمبر پر ہے ۔ گجرات میں اب تک 32,557 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 1846افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ریاست میں 23,663 افراد اس جان لیوا وباسے شفایاب ہوئے ہیں۔آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اب تک کورونا وائرس کے 23,492 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اس وبا سے 697افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 16,084 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ ریاست مغربی بنگال میں18,559 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 668 افراد ہلاک اور 12,130 افراد شفایایاب ہوچکے ہیں۔راجستھان میں بھی کورونا وائرس کا تیز پھیلاؤ جاری ہے اور اس وبا سے اب تک یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 18,014 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 413 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جبکہ 14,220افراد پوری طرح سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ جنوبی ہندوستان کی ریاستوں میں تلنگانہ میں کوروناوائرس کے کیسز میں ایک بار اضافہ شروع ہوگیا ہے ۔ یہاں اس وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 16339ہوگئی ہے اور 260 افراد فوت ہوچکے ہیں اور 7294 افراد اب تک اس بیماری سے ٹھیک ہوئے ہیں۔