ایک سوامی جی کے آئینہ دکھانے پرچیف منسٹر بومئی نے مائیک چھین لیا

   

بنگلورو : کرناٹک کے چیف منسٹر بسواراج بومئی نے ایک تقریب میں ایشوارانندا پوری سوامی سے مائیک چھین لیا ۔ اس سے متعلق ایک ویڈیو اب وائرل ہوا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ سوامی جی نے جمعرات کو بنگلورو کے مہادیو پورہ میں ایک تقریب میں محکمہ سیول سپلائی تقریب میں عوامی منتخبہ نمائندوں پر تنقید کی ۔ اس تقریب میں چیف منسٹر بسوا راج بومئی بھی موجود تھے ۔ سوامی نے حلقہ میں سیلاب کی تباہی اور انفراسٹرکچر کی کمی کا بھی ذکر کیا ۔ اس کے سیاسی قائدین ذمہ دار ہیں ۔ انہوں نے سیاستدانوں بالخصوص حکمران جماعت کو تنقید کا نشانہ بنایا جس پر تقریب میں موجود چیف منسٹر فوراً چوکس ہوکر سوامی جی سے مائیک چھین لیا اور خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے واضح کیا کہ وہ یقین دہانیاں کرانے والے نہیں بلکہ مسائل کے حل کے لئے فنڈز جاری کرتے ہیں ۔