ایگزٹ پولس کے سے عوام یکسر غیر مطمئن، اس طرح کے ایگزٹ محض گپ شپ بازی: ممتا بنرجی

,

   

نئی دہلی: ملک میں ۷/ مراحل کے عام انتخابات کے بعد بیشتر ایگزٹ پولس میں اگر چہ بی جے پی کی کامیابی دکھائی ہے تاہم ایگزٹ پولس کے ان اعداد و شمار سے عوام یکسر غیر مطمئن ہیں۔ واضح رہے کہ ان ایگزٹ پولس میں بی جے پی کو تین سو سے زائد نشستیں ملنے کی پیشین گوئی کررہی ہے۔ لیکن حقیقی نتائج تو ۳۲/ مئی کو ہی برآمد ہوں گے۔ مغربی بنگال وزیراعلی ممتا بنرجی نے ان ایگزٹ پولس کو محض گپ شپ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کاسیاسی میدان پوری طرح ان کے پاس ہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے ایگزٹ پولس کا مطلب بی جے پی کو ای وی ایم مشینوں میں گڑبڑی کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ عوام اس لئے بھی ان ایگزٹ پولس کے نتائج سے مطمئن نہیں ہیں کیونکہ سڑکوں پر جس طرح سے مودی اور حکومت کے پانچ سالہ حکومت کے خلاف عوام میں غم و غصہ نظر آرہا تھا وہ ایگزٹ پولس میں نظر نہیں آرہا ہے۔